Posts

فیصل آباد: قرض سے پریشان شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات اور قرض سے پریشان شخص طاہر نے بیوی بچیوں کو نیندآور گولیاں کھلا دیں،بیوی بچے بےہوش ہوگئے تو ملزم نے ہتھوڑے مار کر ان کو قتل کر دیا جس کے بعدطاہر نے خود بھی زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ،بیٹیوں کی عمریں 11 سال، 16 سال اور 18 سال کے قریب ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تحریر چھوڑی جس میں قرض ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے خود کو اور بچوں کو ہلاک کرنے کا بیان لکھا ہے، مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر تا یکم جنوری تک ہوں گی، 2 جنوری 2024 سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھل جائیں گے لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم دسمبر2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور تمام اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث یکم جنوری تک بند رہیں گے، چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے اسکول 2 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجاب میں اسموگ سے متعلق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایئرکوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر پنجاب میں اسموگ پابندی ختم کردی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بارش کے بعد ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنور...

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

 اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 دسمبر 2023ء ) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان او ردیگر کے خلاف ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے ریفرنس میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کے نام دیئے ہیں، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض، بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم اور زلفی بخاری کو ملزم نامزد کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے 190 ملین پاونڈ اور سائفرکیس کے جیل میں ٹرائل کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور وفاقی کابینہ کی جانب سے دونوں کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹ...